عافیت کی قدر کا ایک واقعہ(ایک حکایت)

عافیت
عافیت کی قدر کا ایک واقعہ (ایک حکایت)

عافیت کی قدر کا ایک واقعہ(ایک حکایت)۔ ایک بادشاہ ایک عجمی غلام کے ساتھ کشتی میں بیٹھا ہوا تھا غلام نے اس سے پہلے دریا کو نہیں دیکھا تھا… رونا گڑگڑانا شروع کیا اور اس کے جسم پرلرزہ پڑ گیا… بادشاہ کا عیش اس سے تلخ ہو گیا کیونکہ نازک طبیعت سے ایسی باتوں کی برداشت نہیں ہوسکتی۔

ایک عقل مند بھی اس کشتی میں تھا بادشاہ سے کہا اگر آپ حکم دیں تو میں اِس کو ایک طریقہ سے خاموش کردیتا ہوں… کیا بے انتہا مہربانی اور بخشش ہوگی… حکم دیا کہ غلام کو دریا میں ڈال دیں کئی دفعہ اُس نے غوطے کھائے… اُس کے بعد اس کے بال پکڑ لئے اور کشتی کے پاس لے آئے۔
جب اُوپر چڑھا ایک کونے میں بیٹھ گیا اور قرار پایا… بادشاہ تعجب ہوا ۔ پوچھا کہ کیاحکمت تھی جواب دیا کہ اِس سے پہلے اس نے ڈوبنے کی تکلیف نہیں دیکھی تھی اور کشتی پر سلامت رہنے کی قدر نہیں جانتا تھا(گلستان سعدی)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *