ملکہ زبیدہ کواللہ تعالیٰ کی زیارت

ملکہ زبیدہ
ملکہ زبیدہ کو اللہ تعالیٰ کی زیارت

ملکہ زبیدہ خاتون ایک نیک ملکہ تھی۔۔۔
اس نے نہر زبیدہ بنوا کر مخلوق خدا کو بہت فائدہ پہنچایا۔۔۔
اپنی وفات کے بعد وہ کسی کو خواب میں نظر آئی۔۔۔
اُس نے پوچھا کہ زُبیدہ خاتون! مرنے کے بعد آپ کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا؟
زبیدہ خاتون نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ نے میری بخشش فرمادی۔۔۔
خواب دیکھنے والے نے کہا کہ آپ نے نہر زبیدہ بنواکر مخلوق کو فائدہ پہنچایا آپ کی بخشش تو ہونا ہی تھی۔۔۔
زُبیدہ خاتون نے کہا نہیں۔۔۔ نہیں۔۔۔
جب نہر زُبیدہ والا عمل پیش ہواتو پروردگار عالم نے فرمایا کہ یہ کام تو تم نے خزانے کے پیسوں سے کروایا … اگر خزانہ نہ ہوتا تو نہر بھی نہ بنتی۔۔۔
مجھے یہ بتاؤ کہ تم نے میرے لئے کیا عمل کیا۔۔۔
زُبیدہ نے کہا کہ میں تو گھبراگئی کہ اب میرا کیا بنے گا۔۔۔
مگر اللہ رب العزت نے مجھ پر مہربانی والا معاملہ فرمایا۔۔۔ مجھے کہا گیا کہ تمہارا ایک عمل میں پسند آ گیا۔۔۔
ایک مرتبہ تم بھوک کی حالت میں دسترخوان پر بیٹھی کھانا کھا رہی تھی کہ اتنے میں اللہ اکبر کے الفاظ سے اذان کی آواز سنائی دی… تمہارے ہاتھ میں لقمہ تھا اور سر سے دوپٹہ سرکا ہوا تھا۔۔۔
تم نے لقمے کو واپس رکھا پہلے دوپٹے کوٹھیک کیا پھر لقمہ کھایا ۔۔۔تم نے لقمہ کھانے میں تاخیر میرے نام کے ادب کے وجہ سے کی ۔۔۔ اور ہم نے تمہاری مغفرت فرما دی۔۔۔ (یادگارملا قاتیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *