ایک لشکر کعبہ پر حملہ آور ہو گا

لشکر کعبہ پر حملہ آور ہو گا
لشکر کعبہ پر حملہ آور ہو گا

ایک لشکر کعبہ پر حملہ آور ہو گا. حضرت اُمّ المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ایک لشکر کعبہ پر حملہ آور ہوگا جب وہ بیداء ( ہموار زمین) میں پہنچے گا تو اس لشکر کے اوّل سے آخری آدمی تک تما م کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا ۔ میں نے دریافت کیا، یا رسول اللہ! کیا ان کے اوّل و آخر کو دھنسا دیا جائے گا حالانکہ اُن میں اُن کے عام لوگ اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جو اُن میں سے نہیں ہیں ۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اُن کے اوّل و آخر کو دھنسا دیا جائے گا۔ پھر اپنی نیتوں کے مطابق وہ اُٹھائے جائیں گے ۔ بالفا ظ بخاری (متفق علیہ)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *