یہ حقیقت ہے اس زندگی کی

SPIRIT IN THE SKY

یہ حقیقت ہے اس زندگی کی۔ تم لوگوں پر الله تعالیٰ شانہ رحم کرے۔ اپنی غفلت سے ہوشیا ر ہوجاؤ ۔ اپنی نیند سے جاگ جاؤ۔ اِس سے پہلے پہلے کہ یہ شور ہو جائے فلاں شخص بیمار ہو گیا ہے ۔ مایوسی کی حالت ہے کوئی اچھا حکیم بتاؤ، کسی اچھے ڈاکٹر کولاؤ۔ پھر تمہارے لیے حکیم اور ڈاکٹر بار بار بلائے جائیں گے لیکن کوئی بھی زندگی کی اُمید نہ دِلا پائےگا اور کہے گا کہ اب بس دُعا کریں ۔ پھر یہ آواز آنے لگے گی کہ اُس نے تو وصیتیں شروع کر دی ہیں۔ اے لو! اب تو اُس کی زبان بھی بھاری ہو گئی ہے، اب تو آواز بھی اچھی طرح نہیں نکلتی، اب تو وہ کسی کو پہچانتا بھی نہیں۔ لمبے لمبے سانس بھی آنے لگےہیں، کراہ بڑھ گئی اور پلکیں بھی جھکنے لگی ہیں ۔ اُس وقت آخرت کے احوال محسوس ہونے لگیں گے لیکن زبان تو تتلا گئی ہے۔ اب وہ کسی سے کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔ بھائی بہن، رشتہ دار کھڑے رو رہے ہیں۔ کبھی بیٹا سامنے آتا ہے تو کبھی بھائی سامنے آتا ہے، بیوی سامنے آتی ہے، مگر زبان کچھ نہیں بولتی۔ اتنے میں بدن کے اجزاء سے رُوح نکلنا شروع ہو جاتی ہے اور آخرکار وہ تو نکل کر آ سمان پر چلی جاتی ہے۔ مسجد میں اعلانات کروا دیئے جاتے ہیں۔ عزیز و اقارب جلدی جلدی دفنانے کی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں ۔ عیادت کرنے والے عیادت کر کے چلے جاتے ہیں۔ لواحقین رو دھو کر چُپ ہو جاتے ہیں، دُشمن خوشیاں مناتے ہیں، عزیز و رشتہ دار مال بانٹنے میں لگ جاتے ہیں اور مرنے والا اپنے اعمال کے جال میں پھنس جاتا ہے۔

یہ حقیقت ہے اس زندگی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *