گرافک ڈیزائننگ ایک بہترین کیریئر

گرافک ڈیزائننگ۔ مورخین كے نزديك ’’ گرافک ڈیزائننگ‘‘ کی ابتداء قبل از مسیح سے غاروں ميں بنائی گئی پینٹنگز سے ہوئی۔ اب بھی مختلف غاروں ميں تخليقی پینٹنگز موجود ہیں۔ جب غاروں ميں رہنے والے لوگوں كو اپنی نسل كے حوالے سے جو پيغامات اپنی آنے والی دوسری نسلوں تک پہنچانا ہوتا تھا۔ تو وه انہی پینٹنگز كو ذريعہ بنايا كرتے تھے۔ بنیادی طور پر ان پینٹنگز کے مضامین میں انسانی حركات و سكنات كے خاكے‘ ہاتھوں کے نشانات ‘ جانوروں كے شکار اور ہتھیار وغيره شامل ہیں۔ پینٹنگز ميں یہ تو واضح ہے کہ وہ بات چیت کر رہے ہيں ليكن یہ واضح نہیں ہے کہ تصويری زبان ميں كيا بات چيت كر رہے ہيں۔ ايسی پینٹنگز اب بھی کئی ممالك كے عجائب گھروں ميں موجود ہيں۔

وقت گزرتا گيا زندگی كے دوسروں شعبوں کی طرح گرافك آرٹ نے بھی جدت اختيار كر لی۔ چونکہ پرنٹنگ کی ايجاد كے بغير یہ آرٹ اُدھورا تھا۔ پھربلاك پرنٹنگ كا آغاز ہوا ‘ لكڑی كے بلاك بنائے جانے لگے اور رنگوں كے ذريعے ريشمی كپڑوں پر پرنٹ كيا جانے لگا۔ ٹيكسٹائل پرنٹنگ (كپڑوں پر پرنٹنگ كا فن) آج بھی کسی نہ کسی انداز ميں ہمارے ملك ميں موجود ہے۔ پرنٹنگ مشين کی ايجاد نے گرافك آرٹ كو عروج پر پہنچا ديا۔ گرافك ڈيزائننگ كودركار بنيادی اجزاء ميں معياری تصاوير كے ليے كيمروں کی ايجاد اور اس ميں روز بروز اپ گريڈيشن ‘ فن خطاطی كے نت نئے انداز(فونٹس وغيره)‘ جديد اور تيزرفتار كمپيوٹر‘ كمپيوٹر ميں ڈيزائننگ كرنے كے ليے ايك سے بڑھ كر ايك ايپليكشن(سافٹ ويئر)۔ ازاں بعد گرافك ڈيزائن كو عملی شكل دينے كے ليے چھپائی كے ليے معياری كاغذ كے ساتھ ساتھ ليزرپرنٹرز‘ ڈيجيٹل مشينيں موجود ہيں۔ اب ہولوگرام ٹيكنالوجی‘ متحرك ايڈورٹائزمنٹ (Animated Ads)نے بھي اس انڈسٹري ميں تہلکہ مچا ديا ہے اورٹيكنالوجی كا یہ طوفان نہ جانے كب تھمنے والا ہے۔

گرافک ڈیزائننگ کیا ہے؟

گرافک ڈیزائننگ ایک اور پُركشش اور انٹريسٹنگ آرٹ (دلچسپ فن) ہے۔ گرافک ڈیزائننگ كا مقصد ٹیکسٹ، مختلف تصاوير اور رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے کسی ڈیزائن كو منظم تخليق دينا ہے اور اپنے اس ڈيزائن كے ذريعے پیغام دوسروں تك پہنچانا ہے۔ يعنی كسی خيال كو دُنيائے تخيل سے لا كر دُنيائے حقيقی ميں بصری شكل دينے كو گرافک ڈیزائننگ کہا جاتا ہے۔

اہمیت

آج ہم اس بلاگ پوسٹ میں گرافک ڈیزائننگ اور گرافك ڈيزائنر کی اہميت كو سمجھیں گے؟ ايك اچھا گرافک ڈیزائنر بننے كے ليے كتنا وقت دركار ہے؟ اگر آپ یہ سب جاننا چاہتے ہیں تو آپ اس پوسٹ كو آخر تک پڑھیں تاکہ اس میں آپ کو مکمل معلومات حاصل ہوں ۔
آج کی آن لائن انٹرنیٹ کی دُنیا میں لوگوں كا رجحان پرنٹ میڈیا سے زياده سوشل ميڈيا كی طرف تيزی سے بڑھ رہا ہے، اس سلسلےمیں آن لائن میڈیا كو جتنا ايك گرافك ڈيزائنر سمجھ سكتا ہے اتنا شايد كوئی اور سمجھ سكتا ہو۔ كمپنی برانڈ كی ايڈورٹائزمنٹ ہو يا ورچوئل پریزنٹیشن۔ اس كے ليے ايك ڈيزائنر كو تخلیقی صلاحیتوں كا حامل ہونا ضروری ہے۔

گرافک ڈیزائنر

آج کے دور میں گرافک ڈیزائننگ ایک ٹرینڈنگ جاب ہے، سمجھنے والی بات یہ ہے کہ گرافک ڈیزائنر کا کام کیا ہوتا ہے؟ گرافک ڈیزائنر دراصل اپنی سکلز کے ذریعے تصویروں ‘ رنگوں اور لفظوں کا استعمال کر کے پروڈيكٹو ڈیزائن بناتے ہیں،گرافک ڈیزائنر کا دراصل کام اپنے كسٹمر کے لیے ایسے كری ايٹو آئیڈیاز تیار کرنا ہوتا ہے جو اس کے کلائنٹ كے ادارے كو الگ شناخت دے سکے۔ گرافک ڈيزائننگ جيسا پیشہ آپ سے بہترین سکلز کی ڈیمانڈ کرتا ہے جس کو سیکھنے کے لیے آپ کو وقت بھی درکار ہوتا ہے۔ ایک کامیاب گرافک ڈیزائنر وہی ہوتا ہے جو اپنے ذہن ميں اپنے خيال اور تخليق كا تانا بانا بنتا ہے۔ پھر اس كو عملی جامہ پہنانے كے ليے ڈيجيٹل كينوس پر منتقل كر ديتا ہے۔ گرافک ڈیزائنر میں مشاہدات کے ساتھ ساتھ تجزیاتی سوچ کا گہرا علم حاصل کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ ایک ڈیزائنر اپنے فن تخليق اور ٹيكنالوجی کے علم کو یکجا کر كے ایک اپنی متاثر کن بصری تخلیق كو ایک مخصوص پیغام دوسروں تك پہنچانے کے لئے استعمال كرتا ہے اور ایک اچھا ڈیزائنر ہمیشہ ہر بار نئے ڈيزائن ميں ایک نیا آئیڈیا لے کر آتا ہے اور مارکیٹ میں ٹرینڈ كے مطابق ڈيزائننگ كرتا ہے تاکہ اس كا ڈیزائن پُرانے زمانے كا نہ لگے، کلائنٹس کی ڈیمانڈ کے مطابق ڈیزائنز میں تبدیلی کی جاتی ہے اور بعدازاں ڈیزائن فائنل كيا جاتا ہے۔

گرافک ڈیزائننگ کیسے بنیں؟

گرافک ڈیزائنر بننے کے لئے سرٹیفکیٹ كے حصول كے ليے بہت سے کورسز کسی بھی اكيڈمی ميں داخلہ لے كر بھی سيكھے جا سكتے ہیں اور آن لائن بھی سيكھ سكتے ہيں۔ اگر آپ کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت دستياب ہے۔ تو پھراس كے ليے آپ كو کسی انسٹی ٹیوٹ / کالج جانے كی ضرورت نہیں۔ کیونکہ آپ كا یہ مسئلہ انٹرنيٹ نے حل كر ديا ہے۔ آپ آن لائن انٹرنیٹ گرافک ڈیزائننگ کی مدد سے آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔ آج کے دور میں انٹرنیٹ پر بہت سی ویب سائٹس، ویڈیوز موجود ہیں جن سے آپ گرافک ڈیزائننگ سیکھ سکتے ہیں۔ بہت سے ٹيوٹوريلز آپ كو يوٹيوب كے پليٹ فارم پر مل جائيں گے جو آپ كے ليے كافی مددگار ثابت ہو سكتے ہيں۔ یہ ٹيوٹوريلز آپ اپنی سہولت كے ليے كسی بھی زبان ميں یوٹیوب پر تلاش کرسكتے ہیں ۔ يوٹيوب پر موجود وڈيوز ایک سے بڑھ كر ايك اچھے اور تجربہ کار گرافک ڈیزائنر نے تیار کی ہوئی ہیں۔ جو آپ كو نہایت آسانی سے مل جاتی ہيں بلکہ یہاں اس حقيقت كو تسليم كرنا چاہيے کہ جتنا اس دور ميں سيكھنا آسان ہے اتنا آسان کسی بھی دور ميں نہیں رہا۔ يہ ايك بات ذہن نشين كر ليں کہ جب آپ ڈيزائننگ سكلز سيكھ ليں تو كچھ وقت كے ليے کسی بھی پليٹ فارم پر انٹرشپ ضرور كر ليں تاکہ آپ كو عملی تجربه حاصل ہو اور آپ كے بائيو ڈيٹا كو مستحكم كر سكے۔

گرافك ڈيزائنر اور عام ڈيزائنر ميں فرق

قبل ازيں اچھے ڈيزائنر كی خصوصيات كا ذكر كيا جا چكا ہے جبکہ دوسری طرف ايك عام ڈيزائنر ہے جو کسی بھی سافٹ ويئر کی آپريٹنگ كو تو سمجھتا ہے ليكن اس كے ڈيزائن بےمقصد اور کسی بھی پيغام سے عاری ہوتے ہيں۔ ايسا ڈيزائنر ہمیشہ اوسط درجے ميں ہی رہتا ہے۔ وه دوسروں كا محتاج ہوتا ہے کہ كوئی اُسے بتائے کہ كيا بنانا ہے اور كيسے بنانا ہے؟ يا پھر دوسرے ڈيزائنرز كے ڈيزائن كو نقل كرتا ہے۔ لوگوں كا خام خيال ہے کہ اگر گرافک ڈیزائننگ كے ليے سافٹ ویئر کے ٹولز کو سيكھ ليا جائے تو سمجھتے ہيں کہ وه ایک اچھے گرافک ڈیزائنر بن گئے ہیں، جبکہ یہ خيال درست نہیں ہے۔ بہت سارے ٹولز سیکھنا آپ کو اچھا گرافک ڈیزائنر نہیں بناتا، بلکہ آپ کی تخلیقی صلاحیتيں اور مشاہدات آپ کو ایک اچھا گرافک ڈیزائنر بناتے ہيں۔ ايك گرافک ڈیزائنر ميں چند بنیادی چیزیں ہونی چاہئیں کہ وه تخلیقی ہو، ڈیزائن کا علم ہو۔ ٹائپوگرافی اور رنگوں كا استعمال بہتر انداز ميں كرنا آتا ہو۔ تو عام ڈيزائنر يا آپريٹر کی بجائے تخليقی ڈيزائنر بننے كی ہی كوشش کی جانی چاہیے۔ ايسے ڈيزائنر دُنيا ميں ہمیشہ اپنا وجود برقرار ركھتے ہيں۔
آج كل کے دور میں ، اچھے گرافک ڈیزائنر کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ اچھا اور کامیاب گرافک ڈیزائنر بننے کے بعد اپنی تخلیقی صلاحيتوں كو بھرپور استعمال كرتے ہوئے آپ نوکری، فری لانسنگ اور اپنا کاروبار کرکے اچھی خاصی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔
بالکل اسی طرح اگر آپ کسی بھی پروڈکٹ کو استعمال کرتے ہیں تو آپ كو اس میں گرافك ڈيزائننگ کی بہت مثاليں مل جاتی ہيں۔ پیکیجنگ گرافک ڈیزائن كا ايك اہم شعبہ ہے۔ جس اخبار کو ہم پڑھتے ہيں وہ بھی گرافک ڈيزائننگ کی ايك مثال ہے۔ سڑكوں كے كناروں پر لگے ديوقامت ہوڈنگز‘ اسی طرح وزٹنگ کارڈز، ليٹرہيڈز‘ گريٹنگ كارڈز‘ پوسٹرز‘ میگزین‘ فليكس پرنٹنگ وغیرہ بھی اسی كی مثاليں ہيں۔ اس كے علاوه ٹی شرٹس يا ديگر ٹيكسٹائل ڈيزائننگ كا شعبہ بھی ناقابل تسخير اہميت اختيار كرتا جا رہا ہے۔

گرافک ڈیزائن كے ليے ایپلی کیشنز

دو تين دہائيوں سے قبل ڈيزائننگ كا كام کسی بھی كمپيوٹر كے بغير پينسلز برشز اور پيپر كے استعمال سے ساده اور دیسی انداز ميں كيا جاتا تھا جو کہ غير معياری اور وقت طلب بھی ہوتا تھا۔ جوں جوں وقت گزرتا گيا اور ٹيكنالوجی نے اپنے قدم جمانے شروع كر ديئے اور آج ہميں كمپيوٹر جيسی جديد سہوليات سے مزين دور ميں لا كھڑا كيا۔ گرافك ڈيزائننگ كے ليے كئی ایپليكيشنز موجود ہيں اور اب ان ایپليكيشنز يا سافٹ ويئرز كے ذريعے كم وقت ميں معياری ڈيزائن تخليق كيا جا سكتا ہے۔ يوں تو ڈيزائننگ كے ليے سافٹ ويئرز كی فہرست طويل ہے ليكن يہاں چند سافٹ ويئرز كو بھی سيكھ كر آغاز كيا جا سكتا ہے۔ كورل ڈرا‘ كورل فوٹو پينٹ‘ ايڈوب السٹريٹر‘ ايڈوب فوٹو شاپ‘ ايڈوب پريمئير‘ ايڈوب آفٹر افيكٹ‘ تھری ڈی ميكس وغيره۔ آپ ان سافٹ ویئر كو سیکھ کر ایک اچھے ڈیزائنر بن سکتے ہیں۔

ملازمت کے مواقع

اب ايك سوال ميں ذہن ميں گردش كرتا ہے كه گرافک ڈیزائنر تو بن گئے اب كمايا كيسے جائے؟ گرافک ڈیزائنر بننے کے بعد آپ كئی طریقوں سے كما سکتے ہیں، ميں آپ کو کچھ ایسے پليٹ فارمز کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں جہاں سے آپ اچھی خاصی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔
آپ بطور گرافک ڈیزائنركسی بھی ادارے ميں ملازمت كا پیشہ اختيار كر كے اچھا خاصا كما سكتے ہيں۔آج کے دور میں كم و بيش ہر ادارے كو ڈیزائنرز کی ضرورت ہوتی ہے۔خواه وه كوئی پبلشنگ ادارے ہوں يا ايڈورٹائزنگ ايجنسيز‘ ٹی وی چينلز ہوں يا اخبارات‘ اسٹوڈیوز‘ ویب ڈیزائننگ کمپنیز ہوں يا پروڈکشن ہاؤسز‘ سكولز ہوں يا كالجز وغیرہ گويا کہ ہر جگه ڈيزائنرز كی ڈيمانڈ رہتی ہے۔ جيسے اخبارات اور ٹی وی چينلز بھی ايك انڈسٹری كا رُوپ دھار چكے ہيں۔ اسی طرح سياسی مقاصد حاصل كرنے كے ليے ہر سياسی جماعت نے اپنا ميڈيا سيل بھی بنايا ہوا ہے۔ جس كو وه عوامی شہرت حاصل كرنے كے ليےاپنی ايڈورٹائزمنٹ كے ليے استعمال كرتے ہيں۔

فری لانسرز

ايك طرف تو كووڈ 19 کہ وجہ سے پوری دُنيا ميں معيشت كو شديد دھچكا لگا ہے اور لوگوں كے كاروبار برباد ہوئے ہيں ليكن دوسری طرف آن لائن ارننگ كا رستہ بھی  ہموار ہوا ہے۔ اس سےقبل آن لائن سروسز پر يقين نہيں كيا جاتا تھا۔ آن لائن شاپنگ كے مسائل تھے اور لوگ شاپنگ كرتے ہوئے خوفزده رہتے تھے اور آن لائن كے معاملات ميں زياده دلچسپی نہيں ليتے تھے‘ ليكن ان دو سالوں ميں آن لائن وركنگ نے اپنے اعتماد كو نہ صرف بحال كيا ہے بلکہ اس كو فروغ بھی ديا ہے۔

فری لانسرزکے لیےویب سائٹس

ایسی بہت سی فری لانسنگ کی ويب سائٹس موجود ہيں كه جہاں آپ اپنی ڈيزائننگ كی خدمات پيش كر كے كما سكتے ہيں۔ ايسی ويب سائٹس ميں فائيور‘ اَپ ورك‘ ڈيزائن كراؤڈ‘ ڈيزائن 99‘فری لانسرز وغيره ۔ یہ ايسی ويب سائٹس ہیں۔ جہاں آپ لاگ اِن كر كے گرافک ڈیزائنر کے طور پر اپنے کام كا آغاز کرسکتے ہیں۔

https://www.fiverr.com/

https://www.designcrowd.com/

https://99designs.com/

https://www.freelancer.com/

https://www.upwork.com/

اپنا بزنس

آپ اپنے علاقے میں رہتے ہوئے اپنا كوئی کاروبار شروع کرسکتے ہیں، مثال كے طور پر پرنٹنگ مشين يا فليكس مشين لگا سكتے ہيں يا پھر كوئی سٹوڈيو يا ڈيزائننگ آفس بنا سكتے ہيں جہاں آپ لوگو، بروشرز، پمفلٹ،پوسٹرزڈيزائن كر كے كما سكتے ہیں۔ اگر آپ ان سافٹ وئيرز كو سكھانے كے كوئی اكيڈمی بنانا چاہيں تو یہ بھی ايك اچھی آپشن ہے۔ علاوه ازيں ان ڈيزائننگ سافٹ ويئرز كے ساتھ ساتھ دوسرے سافٹ ويئرز ميں بھی مہارت حاصل ليں تو آپ كے كام ميں مزيد نكھار پيدا ہو سكتا ہے ۔ مثال كے طور ايڈوب پريميئر‘ ايڈوب آفٹر افيكٹس‘ تھری ڈی ميكس وغيره۔ جس كو ٹی وی ايڈز بنانے يا فوٹو يا وڈيو ايڈيٹنگ ميں استعمال كيا جاتا ہے۔ اس دور ميں اس شعبہ كو بھی کافی اہميت حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *