پیاز کی افادیت

پیاز پاکستان اور ہندوستا ن کے باورچی خانے کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ کسی بھی قسم کے سالن کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ پاکستان میں کچے پیاز کو اکثر سلاد کے طور پر لیموں کے ساتھ کھانے کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں کچا پیاز کھایا جاتا ہے کیونکہ یہ آپ کو ٹھنڈا رکھتا ہے اور جسم کو صحت کے لیے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔ خون کی افزائش میں معاون و مددگار ہوتی ہے۔ کچا پیاز کا استعمال آپ کے کھانے کو مزیدار اور غذائیت سے بھرپور بنانے کا ایک آسان ترین طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ پیاز میں وٹامن سی، وٹامن بی اور پوٹاشیم ہوتا ہے۔ پوٹاشیم کی موجودگی بلڈ پریشر کو کم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے پیاز کو فائدہ مند بناتی ہے۔ پیاز میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی موجود ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق پیاز بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *