میں ایک چور ہوں ، خواب کی تعبیر بتانے والا نہیں۔

میں ایک چور ہوں ، خواب کی تعبیر بتانے والا نہیں۔ ایک رات ایک چور گھر میں داخل ہوا ۔ اس گھر میں ایک بوڑھی عورت جاگ رہی تھی۔ اُس نے چور کو دیکھ لیا۔ جس سے چور نے گھبرا کر اس کی طرف دیکھا واپس پلٹنے ہی والا تھا کہ وہ بوڑھی عورت لیٹے لیٹے بولی کہ تم  یقیناً حالات سے مجبور ہو کر چوری کے راستے پر لگ گئے ہو۔
الماری کے تیسرے خانے میں ایک تجوری ہے۔ اس میں بہت کچھ ہے تم چپکے سے اُسے لے جانا ۔تاکہ کسی کو خبر نہ ہو۔ لیکن جانے سے پہلے میری بات سنو۔ چور چونکہ اُس بوڑھی عورت کی رحم دلی اور نرم رویے سے متاثر ہو چکا تھا ۔ خاموشی سے اس کے پاس بیٹھ گیا اوربوڑھی عورت کی طرف متوجہ ہو گیا۔
بوڑھی عورت کہنے لگی کہ میں نے ابھی ابھی ایک خواب دیکھا ہے ۔ سن کر مجھے بتاؤ کہ اس خواب کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے۔ بڑھیا نے اپنا خواب سنانا شروع کیا بیٹا! میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص میرے پاس آیا اور اس نے قریب قریب آ کر تین بار بلند آواز سے بولا۔ماجد !ماجد !ماجد !۔ بس پھر خواب ختم ہو گیا اور میری آنکھ کھل گئی ذرا بتاؤ تو اِس کی تعبیر کیا ہو گی۔ ؟

میں ایک چور ہوں ، خواب کی تعبیر بتانے والا نہیں۔
میں ایک چور ہوں ، خواب کی تعبیر بتانے والا نہیں۔

چور تعبیر کے بارے میں سوچنے لگا۔ اِتنے میں ساتھ والے کمرے سے اُسی بوڑھی عورت کا نوجوان بیٹا جس کا نام ماجد تھا۔ وہ اپنا نام زور زور سے سن کر اندرآ گیا اور چور کو پکڑ لیا اور اُس کی خوب ٹھکائی کی۔
بڑھیا بولی : بیٹا! بس کرو اس کو اپنے کیے کی بہت سزا مل چکی ہے۔
چور بولا: نہیں نہیں …مجھے اور مار و تاکہ مجھے ہمیشہ یہ یاد رہے کہ میں ایک چور ہوں ، خواب کی تعبیر بتانے والا نہیں۔
اس طرح بوڑھی عورت کی عقلمندی اور حاضر دماغی نے اس کو چوری سے بچا لیا۔ اس کہانی سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ کسی بھی قسم کی آفت یا پریشانی لاحق ہو تو پریشان اور حواس باختہ ہونے کی بجائے حاضر دماغی سے کام لیں اور اُس سے نمٹنے کے لیے کوئی تدبیر کریں۔

ایسے مزید واقعات پڑھنے کے لیے کلک کریں

also, visit
http://www.merafun.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *