میوے دار قورمہ(پسندیدہ کھانے

میوے دار قورمہ

سامان

میوے دار قورمہ۔ گوشت نصف کلو، دھنیا، لہسن،پیازحسب ضرورت،مرچ، ادرک حسب ضرورت، گھی جتنا درکار ہو، بادام(ایک پاؤ)، پستہ (نصف پاؤ)، مونگ پھلی(نصف پاؤ)، کشمش(نصف پاؤ)، دہی (نصف پاؤ)

ترکیب

بادام رات کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح ان کا چھلکا اتار کر گریاں گھی میں تل لیں۔ اسی طرح پستے ، مونگ پھلی اور کشمش کو بھی گھی میں ہلکا ہلکا تل ليں۔ اب گھی کڑکڑا کر اس میں پیاز لال کرنے کے بعد مصالحہ بھونیں پھر گوشت دہی سمیت ڈال کر اسے بھونیں اور میوے ڈال کر پانی ڈال دیں۔ جب گوشت گل جائے تو اسے ایک بار پھر تھوڑا سا بھُونیں اور پتیلی چولہے  سے اتارلیں۔قورمہ تیار ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *