مسواک کے فائدے اور فضائل

مسواک رحمٰن کی خوشنودی ہے۔ مسواک کی نماز کا ثواب ۹۹ گنا اور بعض کتابوں کے مطابق ۴۰۰ گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ مسواک کا ہمیشہ کرنا وسعت رزق کا باعث ہے۔ اسباب رزق کی سہولت کا باعث ہے۔ مسواک منہ کی صفائی کرتی ہے۔ دانتو ںاور مسوڑھوں مضبوط کرتی ہے۔

سرکے درد کو دور کرتی ہے۔ سر کی رگوں کے لیے مفید ہے۔ بلغم دور کرتی ہے۔ مسواک مالداری لاتی ہے۔ نگاہ کو تیز کرتی ہے۔ معدے کو درست کو کرتی ہے۔ بدن کو طاقت پہنچاتی ہے۔ فصاحت و بلاغت پیدا کرتی ہے۔ یادداشت بڑھاتی ہے۔

مسواک عقل کی زیادتی کا باعث ہے۔ دل کو صاف رکھتی ہے۔ نیکیوں کو بڑھاتی ہے۔ مسواک فرشتوں کو خوش رکھتی ہے۔ چہرے کے منور ہو جانے کی وجہ سے فرشتے مصافحہ کرتے ہیں۔ جب وہ نماز کو جاتا ہے تو فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں۔ شیطان کو ناراض اور اُسے دور کرنے والی ہے۔ .

ذہن کو صاف کرنے والی ہے۔ مسواک کھانا ہضم کرنے میں معاون ہوتی ہے۔ کثرت اولاد کا باعث ہے۔ مسواک کرنے والا پل صراط پر سے جلدی گزر جائے گا۔ بڑھاپا دیر سے لاتی ہے۔مسواک کرنے والے کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔ جسم کو عبادت الٰہی پر اُبھارتی ہے۔ جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے۔

بدن کے درد کو دُور کرتی ہے۔ کمر یعنی پیٹھ مضبوط کرتی ہے۔ موت کے وقت کلمہ شہادت یاد دلاتی ہے۔ روح کے نکلنے کو آسان کرتی ہے۔ دانتوں کو صاف ستھرا رکھتی ہے۔ ذہن تیز کرتی ہے۔ اس سے قبر میں کشادگی ہوتی ہے۔ قبر میں اُنس کا باعث ہوتی ہے۔ مسواک کرنے والو ںکے لیے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ فرشتے تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ لوگ انبیاء علیہم السلام کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں۔

مسواک کرنے والے کے لیے جہنم کا دروازہ بند کر دیا جاتا ہے۔ دُنیا سے وہ پاک و صاف ہو کر جاتا ہے۔ فرشتے موت کے وقت اس طرح آتے ہیں جس طرح اولیاء کرام کے پاس آتے ہیں۔ بعض عبارات میں ہے کہ انبیاء علیہم السلام کی طرح آتے ہیں۔

اس وقت تک دُنیا سے اس کی روح نہیں نکلتی جب تک کہ وہ نبی پاک ﷺ کے حوض مبارک سے رحیق مختوم کا گھونٹ نہیں پی لیتا۔ مسواک منہ کی بدبو ختم کرتی ہے۔ بغلوں کی بدبو کو دور کرتی ہے۔ مسواک جنت کے درجات میں اضافہ کرتی ہے۔ مسواک کرنے سے سنت کی ادائیگی کا ثواب میں ملتا ہے۔ داڑھ کے درد دور کرتی ہے۔ شیطان کے وسوسوں کو دُور کرتی ہے۔ بھوک پید اکرتی ہے۔ جسم کی رطوبت ختم کرتی ہے۔ آواز کو خوبصورت کرتی ہے۔

زبان کے میل کو دور کرتی ہے۔ حلق کو صاف کرتی ہے۔ضرورتوں کے پورا ہونے میں مددگار ہے۔ منہ میں خوشبو پیدا ہوتی ہے۔ موت کے علاوہ ہر مرض سے شفاء ہے۔ جسم کا رنگ نکھارتی ہے۔ مسواک کرنے والے کے چہرے کو بارونق بناتی ہے۔ مسواک کا عادی جس دن مسواک نہ کرے تو اس دن کا بھی اجر لکھا جاتا ہے۔ بال اُگاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *