غریب اور بہشت (ایک حکایت)

غریب اور بہشت

دو آدمی قبرستان میں بیٹھے تھے ۔ ایک اپنے دولت مند باپ کی قبر پر اور دوسرا اپنے درویش باپ کی قبر پر ۔ امیر زادے نے درویش لڑکے سے کہا کہ میرے باپ کی قبر کا صندوق پتھر کا ہے۔ اس کا کتبہ رنگین اور فرش سنگ مرمر کا ہے اور فیروزے کی اینٹ اس میں جڑی ہوئی ہے ۔ اس کے مقابلے میں تیرے باپ کی قبر کیسی خستہ حال ہے کہ دو مٹھی مٹی اِس پر پڑی ہے اور دو اینٹیں اس پر رکھی ہیں۔ درویش زادےنے جواب دیا یہ بات تو درست ہے لیکن یہ بھی تو سوچو کہ قیامت کے دن جب مردے قبروں سے اُٹھائے جائیں گے اِس سے پہلے کہ تیرا باپ بھاری پتھروں کے نیچے جنبش کرے میرا باپ بہشت میں پہنچا ہو گا۔

غریب اور بہشت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *