عالم گیری قورمہ(پسندیدہ کھانے)

عالم گیری قورمہ(پسندیدہ کھانے)
سامان

عالم گیری قورمہ۔ گوشت ( ایک کلو)، گھی (ایک پاؤ)، نمک(2 تولہ)، پیاز(5تولہ)، لہسن کے جوے(4عدد)، پسا ہوا خشک دھنیا(4تولہ)، لال مرچ(3 تولہ)، گرم مصالحہ(2تولہ)، ادرک(2 تولہ)، دہی (نصف کلو)

تركيب

پیاز ، نمک، لہسن ، دھنیا ، لال مرچ سب کو ہون دستے یا کونڈے میں ڈال کر پیس لیں (مگر باریک نہ کریں) البتہ ادرک اور گرم مسالے کو اس طرح نہ پیسیں۔ انہیں جوں کا توں رہنے دیں۔ اب پسے ہوئے مسالے کو پانی میں ڈبو کرکے گوشت کی بوٹیوں پر لگا دیں اور کچھ دیر تک اسی حالت میں کھلی فضا میں پڑا رہنے دیں۔ پھر گھی پتیلی میں ڈال کر اسے چُولہے پر چڑھائیں اور آنچ یکلخت تیز کردیں۔ جب گھی کڑ کڑانے لگے تو گوشت کی بوٹیاں اس میں ڈال دیں اور اوپر سے پانی اتنا ڈال ديں کہ گوشت گل جائے۔ اسے بھونیں۔ پھر تھوڑا سا پانی ۔ آدھا گرم مسالہ ثابت اور کتری ہوئی ادرک ڈال کر دوبارہ پکائیں۔ جب یہ پانی بھی خشک ہوجائے تو تھوڑا تھوڑا دہی ڈالتے ہوئے بھون لیں اورپھر دیگچی چولہے سے اتار لیں اور مزے مزے كا قورمه تيار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *