حوصلہ افزائی ایک اہم عنصر ہے

حوصلہ افزائی ایک اہم عنصر ہے جو ملازمین کو ایک اطمینان بخشتا ہے۔ اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کو ذہن میں رکھ کر اور ملازمین کے فائدے کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی جائے۔ایسے پلان سے اس سے درج ذیل چیزیں شروع ہو سکتی ہیں: مالیاتی اور غیر مالی مراعات، ملازمین کے لیے پروموشن کے مواقع اور سست اور ناکارہ ملازمین کی حوصلہ شکنی۔ یہ تمام اقدامات ایسے ہیں جس سے دفتری ماحول میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ کسی تشویش ناک صورت حال میں خوشگواراور دوستانہ ماحول بنانے کے لیےمنیجر کو مندرجہ بالا اقدامات کرنے چاہئیں جو معاملات کو بہتر بنانے میں اس سے مدد ملے گی۔ موثر اور بروقت تعاون سے استحکام آئے گا، اندرونی تنازعات اور ملازمین میں بدامنی کم ہو جائے گی، ملازمین میں تبدیلی میرٹ کے مطابق ہوگی تو تبدیلی کے خلاف کوئی مزاحمت نہیں ہو گی۔ انفرادی مفادات اور تنظیمی مفادات میں مطابقت کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے ذریعے منافع میں اضافہ ہوگا۔

حوصلہ افزائی ایک اہم عنصر ہے
حوصلہ افزائی ایک عنصر ہے۔

کسی بھی ادارے میں افرادی قوت کا استحکام دفتری ساکھ اور خیر سگالی کے نقطہ نظر سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ملازمین ادارے کے ساتھ اسی وقت تک وفادار رہ سکتے ہیں جب انہیں یہ احساس ہو کہ دفتری انتظامیہ بھی اُن کے ساتھ ہے۔ ملازمین کی صلاحیتیں اور کارکردگی نہ صرف ملازمین کے لیے منافع بخش ثابت ہو سکتی ہے بلکہ ادارہ کے لیے بھی فائدہ مند رہے گی۔ اس سے مارکیٹ میں ادارے کاایک اچھا تاثر قائم ہو سکتا ہے۔جیسا کہ مشہور ہے کہ ’’پرانا ہی سونا ہے‘‘ یہاں ترغیب کے لیے یہ کافی ہے، لوگ جتنے بوڑھے ہوں گے اُتنا ہی زیادہ تجربہ کار ہوں گے۔
ملازمین کی جتنی زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے گی ٹیم اتنی ہی زیادہ بااختیار ہوتی ہے۔ جسے پیداوار میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔ اگر ایک واحد ملازم کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا ۔ ٹیم ورک میں بہتری آئے گی ۔ کاروبار اُتنا ہی زیادہ منافع بخش بن کر اُبھرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *