تخلیقی صلاحیتوں کو کیسے بہتر بنائیں؟

تخلیقی صلاحیتوں کو کیسے بہتر بنائیں؟ سائنس اور ٹیکنالوجی سے مزین دور جس میں ہم سانس لے رہے ہیں۔ ہر شخص ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں مگن ہے۔ سب کی خواہش ہے کہ وہ سب سے آگے نکل جائے ۔ ایک دوسرے پر سبقت کا تقاضا ہے کہ وہ تب ہی کامیاب ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے باس کو انفرادیت اور تخلیقی صلاحیتوں سے متاثر کر سکے۔ اب تخلیقی و اختراعی سوچ کیسے بہتر ہو سکتی ہے۔ کیسے اس کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ کچھ ایسے عوامل تحریر کیے جا رہے ہیں جس کو کرنے سے آپ اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف فروغ دے سکتے ہیں بلکہ اس سے آپ اپنی شخصیت میں بہتری لا سکتے ہیں۔
تخلیقی اور اختراعی صلاحیتوں کو وسعت دینے کا ابتدائی قدم یہ ہے کہ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے خود کو وقت دیں۔ اپنی صلاحیتوں میں مہارت حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کے لیے مستقل طور پر وقت کی منصوبہ بندی کریں۔

تخلیقی صلاحیتوں کو کیسے بہتر بنائیں؟
تخلیقی صلاحیتوں کو کیسے بہتر بنائیں؟

اگر آپ بزنس مین ہیں تو اپنی توانائی کی مقدار میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش نہ کریں۔ سب سے پہلے اپنے مقاصد کو سامنے رکھیں۔اس کے منفی و مثبت نتائج کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ پھر عملی قدم اُٹھائیں۔
بہترین تخیل پیدا کرنے کے سب سے حیرت انگیز طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ اپنے شعبے میں ماہر بننے کی کوشش کریں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے موضوع کی بارے میں بھرپور معلومات اور فہم حاصل کریں۔ مہارت پیدا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی کہ ایسے تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کی جستجو کریں اُن کی صحبت اختیار کریں ۔اُن سے اپنے آئیڈیاز بھی شیئر کریں اور اُن کی باتیں بھی سنیں۔
اپنے مشاہدات کو فروغ دینے سے بھی آپ کی اختراعی و تخلیقی صلاحیتوں میں بھی خاطر خواہ نکھار آتا ہے۔ خود کو اپنی شخصیت کے برخلاف بھی اگر آپ کسی چیز میں دلچسپی رکھتے ہوں تو یہ بھی بہترین ہے۔ اپنے آپ کو موقع فراہم کرتے ہوئے نئے نکات کی چھان بین ضرور کریں۔

اپنی تخیلاتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سےچیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ آپ بار بار کوششیں کرنے کے باوجود آپ کو ہر بار کامیابی نہیں مل سکتی، اپنی کاوشوں کو جاری و ساری رکھیں۔
اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اعتماد کو بحال رکھیں۔ کسی بھی قسم کی کمزوری آپ کے تخیل اور تخلیقی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اعتماد ازحد ضروری ہے۔ کوششوں سے ملنے والی کامیابیوں کو بھی نوٹ کریں۔ اور خود کو حوصلہ افزائی بھی دیںجو آپ کو آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہو گی۔ اپنے اختراع اور تخیل کو ہمیشہ حوصلہ افزائی کے طریقوں پر نظر رکھیں۔


تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے کچھ وقت ضرور مختص کریں اگر آپ کے پاس اپنے تخیلات و اختراعات کو فروغ دینے کے لیے وقت نہیں ہو گا تو آپ خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اس کے برعکس جب آپ ان سرگرمیوں کے لیے وقت مختص کرتے ہیں تو کسی بھی قسم کے اختراعی کام پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ ہفتہ وار معمولات مرتب کریں ۔ کوئی آئیڈیا جس پر کام کرنا مقصود ہو تو اس کے لیے دورانیہ متعین کر لیںاور اس دورانیے میں اوقات بھی مرتب کریں۔
کسی بھی آئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اگر ناکامی و گھبراہٹ کا خوف ہو تو یہ عمل بھی تخلیق کو متاثر کر سکتا ہے۔ آپ کو ترقی کرنے سے روک سکتا ہے۔ اس موقع پر اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور یکسوئی کا مظاہرہ کریں۔ اگر آپ بوریت محسوس کریں تو اس کام کو وقتی طور پر روک دیں اور اپنے آپ کو کسی تفریحی سرگرمی میں مصروف کر لیں۔ کچھ دیر تک تفریح کرنے کے بعد جب آپ اپنے اُس عمل کی طرف دوبارہ متوجہ ہوں گے تو تازہ دم ہو کر آپ اس کام کو اچھے انداز میں جاری رکھیں تو جلد ہی اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے مقصد کے حصول کے عمل میں آپ بار بار لڑکھڑا سکتے ہیں لیکن آپ بالآخر اپنے مقاصد تک پہنچ جائیں گے۔
نئے آئیڈیاز سوچیں جو آپ کو علمی و مہارت کے اعتبار سے وسعت دے سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ طریقہ بھی آپ کے لیے ناقابل یقین اثاثہ بھی ہو سکتا ہے۔ اپنے فیصلے اور خود تجزیہ کو معطل کرکے شروع کریں۔ تخلیق اور اختراع سے متعلقہ خیالات کو اور ممکنہ طور اس کو عملہ جامہ کے اقدامات کا ضرور اندراج کریں۔ اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ اس کام کرنے کے وقت آپ کی ذہنی صلاحیتیں اُجاگر ہوں اور آپ کے خیالات و تصورات آپ کے معاون ثابت ہو سکیں۔ اپنے خیالات میں وضاحت اور ان کو بہتر بنانے کے لیے ارد گرد کے ماحول کا تاریک ہونا آپ کو زیادہ فائدہ دے سکتا ہے۔ تاریکی میں سوچنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے کیونکہ اندھیرے میں اردگرد کے ماحول میں ہونے والی سرگرمیاں آپ کو متاثر نہیں کرتیں اورآپ اپنی توجہ آسانی سے مرکوز کرتے ہیں اور مثالی فیصلے کر سکتے ہیں۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ اندھیرے میں خیالات روشن ہو جاتے ہیں ۔


تنقیدی سوچ اور تخیلاتی استدلال کی صلاحیت بھی ایک غیر معمولی طریقہ ہے۔
مطالعہ کے لیے ایسے جرائد ضرور آپ پاس ضرور رکھیں جو تخلیقی و اختراعی حکمت عملی پر مبنی ہوں۔ اس کے مطالعے سے جو خیالات آپ کے ذہن میں پیدا ہوتے ہیں اس کو ایک ڈائری میں تحریر کرنا شروع کر دیں۔ پھر اُن خیالات کا محاسبہ کریں کہ اُس سے آپ کی شخصیت میں کیا تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ کیا جرائد کے مطالعہ سے آپ میں تخلیقی جذبہ پیدا ہوا؟ جو کچھ آپ نے حاصل کیا ہے اس پر غور کریں اور اس کو تحریر کرنے کے لیے ڈائری ایک زبردست طریقہ ہے۔ بھرپور صلاحیتوں سے مالامال ایک شخص سے پوچھا گیا کہ آپ اپنی تخلیقی و اختراعی صلاحیتوں کو کیسے فروغ دیتے ہیں تو اُنہوں نے جواب دیا کہ جب میں پڑھنے کے لیے کالج جاتا تو بس میں سفر کے دوران مجھے صرف اپنے کالج کے بارے میں علم ہوتا ،جہاں میں نے اُترنا ہوتا تھا۔ اِس دوران جتنا بھی وقت مَیں بس میں ہوتا تو ڈائری اور ایک پنسل ہی میری ہمسفر ہوتی تھی۔ راستے میں جو بھی خیالات میرے ذہن میں آتے تو میں اُس کو اپنی ڈائری میں تحریر کر لیتا ۔ جو بعد میں میرے کام آتی ہے۔برس ہا برس سے یہی معمول ہے۔
اِردگرد کے ماحو ل پر اگر نظر دوڑائیں تو آپ کو ہر سمت ایسے لاتعداد موضوعات مل جاتے ہیں جو آپ کی تخلیقی و اختراعی صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے معاون ہو سکتے ہیں۔ آپ ڈیزائنر ہیں یا مصور، شاعر ہیں یا نثرنگار، طالب علم ہیں یا پھر اُستاد ، بزنس مین ہیں یا آپ کا تعلق کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے ہو۔ گویا آپ اپنے مزاج کے مطابق اپنی اپنی صلاحیتوں کو فروغ دے کر اپنے شعبہ میں ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔

please visit the website:

http://www.merafun.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *