اللہ کیلئے بھلائی کے مقامات پر خرچ کرنا

اللہ کے لیے بھلائی
اللہ کے لیے بھلائی کے مقامات پر خرچ کرنا

اللہ کیلئے بھلائی کے مقامات پر خرچ کرنا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔
جو کچھ بھی تم خرچ کرو وہ اُس کو اُس کا نائب بنا دے گا۔‘‘ (سورۃ سبا)’’
ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا۔
جوتم مال میں سے خرچ کرو اُس میں تمہارا اپنا فائدہ ہے اور تم نہیں خرچ کرو گے مگر اللہ کی رضا جوئی کے لئے ۔ اور جوتم خرچ کرو مال میں سے وہ تم کولوٹا دیا جائے گا اور تمہارے حق میں کمی نہیں کی جائے گی ۔‘‘( سورۃ بقرة )’’
مزید ارشاد فر مایا۔
اور جوتم خرچ کرو مال میں سے اللہ اس کو جانے والے ہیں‘‘ ( سورۃ بقرة )’’
:حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا
حسد نہیں مگر ان دو آدمیوں میں ۔ (۱) وہ آدمی جس کو اللہ نے مال دیا ہو پھر اس کو اس کے حق کے راستے میں خرچ کرنے کی ہمت بھی دی ہو۔ (۲) وہ آدمی جس کو اللہ نے سمجھ دی ہو جس سے وہ فیصلے کرتا ہو اور اس کی تعلیم دیتا ہو۔ ( بخاری ومسلم)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *