اقوال زریں

اقوال زریں

خدا کی نافرمانی ہلاک کرتی ہے۔

یادِ خدا گویا دربارِ محبوب کی حاضری ہے۔

ذکرِ خدا محبت الہٰی کی کنجی ہے۔

خوفِ الہٰی سعادت مندوں کی حفاظت اورپرہیز گاری، متقیوں کا لباس ہے۔

خدا تعالیٰ کی نافرمانی ناپاک اور گندے لوگوں کا خیال ہے۔

خدا کی نافرمانی قبولیت دُعا کی مانع ہے۔

اللہ ہی کیلئے محبت سب سے قریبی نسب ہے۔

میں نے اپنے رب کو پہچانا ارادوں کے ٹوٹ جانے نیتوں کے بدل جانے اور ہمتوں کے پست ہو جانے سے۔

دین کی پابندی آدمی کو بچاتی اور دُنیا آفتیں لاتی ہے۔
دین سے عزت اور دُنیا سے ذِلت حاصل ہوتی ہے۔
دین کی پابندی خوشی کا سبب ہے۔
دین سراپا نُور ہے۔
دین اسلام نہایت سیدھی سڑک ہے۔
دین نہایت مضبوط ستون اور پرہیز گاری بہت اچھا توشہ ہے۔
جس شخص کا دین ٹھیک نہ ہو اُس کی حالت کیسے درست ہو سکتی ہے۔
اپنا دین بچانے کے لیے خدا تعالیٰ کی مدد طلب کر۔
دین خدا میں رنگ بدلنے سے بچو۔
دین حفاظت میں رکھتا ہے۔
دین دو نسبوں میں سب سے شرف والا نسب ہے۔

  خنده روئی سے پیش آنا سب سے پہلی نیکی ہے۔
آدمی کی قابلیت اُس کی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے۔
جو اپنی قدرآپ نہیں کرتا کوئی دوسرا بھی اُس کی قدر نہیں کرتا۔
جب تک کسی سے بات چیت نہ ہو اُس کی شخصیت کے بارے حتمی رائے قائم مت کریں۔
بغیر نیکی اور عبادت کے آخرت میں ثواب اور جنت کی اُمید رکھنا بھی حماقت ہے۔
اولا دکومذہبی تعلیم وتربیت نہ دینے کے باوجود اُن سے فرماں برداری کی اُمید رکھنا بھی حماقت کی علامت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *